رضوان اور شاہین آفریدی کی کپتانی کی امیدیں ختم، مگر کیوں؟ بڑا دعویٰ

کیا بابر اعظم کی رضامندی کے بعد پاکستان کا نیا کپتان کون ہوگا؟

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ بیٹر بابر اعظم کا اچانک قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کو خیر باد کہنے کے بعد پاکستان ٹیم کا آئندہ کپتان کون ہوگا؟ یہ ایک اہم سوال ہے اور آئے روز کوئی نہ کوئی نام افواہوں کی زینت بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے ایک بار پھر ووٹ نہ دینے کا اعلان

کپتان بننے کے امکانات

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس تناظر میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ان کے کپتان بننے کے امکانات بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔ اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے قیادت سے نہ صرف علیحدہ کیا، بلکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے ہٹا کر سعود شکیل کو شان مسعود کا نائب مقرر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ایل پی جی کی دکان میں آتشزدگی کے باعث 2 افراد جاں بحق

کھلاڑیوں کے گروپ اور قیادت کا مستقبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ سے قومی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کے 3 گروپس ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ بورڈ کسی ایسے کھلاڑی کو قیادت کے لیے سامنے لانے کے بارے میں سوچ رکھتا ہے جس کا نام کسی تنازعے میں نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

کپتانی کا سابقہ تجربہ

یاد رہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال ورلڈ کپ میں شکست کے بعد نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہو گئے تھے۔ جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

بابر اعظم کی واپسی

لیکن پھر رواں سال مارچ میں بابر اعظم کو ایک بار پھر پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا اور اب وہ پھر کپتانی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...