نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی باتیں فیلڈ مارشل کے امریکہ سے آنے کے بعد شروع ہوئیں: فیصل چوہدری

ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی بات ہو رہی ہے۔ یہ واضح ہے کہ جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے واپس آئے ہیں، تب سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع، تنخواہ داروں پر انکم ٹیکس کم کرنے کیلئے بات ہوگی
تفصیلات
فیصل چوہدری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر نوازشریف کے عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل جانے کی بات ہوئی تو اس سے ایک چیز تو واضح ہوتی ہے کہ اگر ڈاٹس کو جوڑا جائے تو جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے ہو کر آئے ہیں، تب سے یہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔ شہبازشریف، بیرسٹر گوہر، اور اسد قیصر سے بھی مذاکرات کے لیے ملے ہیں۔ پھر چوہدری نثار سے بھی ملے ہیں، جو عرصہ دراز سے بیمار ہیں۔ اس ملاقات کے بارے میں یہ خبر ہے کہ چوہدری نثار کو کہا گیا ہے کہ آپ عمران خان سے اپنا تعلق استعمال کریں، کیونکہ چوہدری نثار کا عمران خان سے پرانا تعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کی جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی اسناد کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا
سیاسی تعلقات
پیر پگاڑا کہتے تھے کہ ن لیگ مشکل میں ہو تو یہ آپ کے پیر پڑتے ہیں اور جب آسانی میں ہوں تو آپ کے گلے پڑتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان
اگر نواز شریف کے جیل میں عمران خان سے ملنے کی بات ہو رہی ہے تو اس سے ایک بات واضح ہے کہ جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے واپس آئے ہیں تب سے یہ سارا کچھ ہو رہا ہے۔
شہباز شریف، بیرسٹر گوہر، اور اسد قیصر سے ملے ہیں، چوہدری نثار سے ملے ہیں یہ سب وائٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ہو رہا ہے۔
فیصل چوہدری pic.twitter.com/cZVm9VALPc— Waqar khan (@Waqarkhan123) July 4, 2025