جیل کاٹنے کے اگر 10 نمبر ہوں تو میں عمران خان کو 10 میں سے 10 نمبرز دوں گا: رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کا عمران خان کے بارے میں بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے معروف صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور گفتگو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر جیل کاٹنے کے 10 نمبر ہوں تو میں عمران خان کو 10 میں سے 10 نمبر دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر آپ محض ماضی سے سبق سیکھنا چاہتے ہیں اور کسی مخصوص روئیے اور طرزعمل کو دہرانا نہیں چاہتے تو یہ عمل ”ندامت / پشیمانی“ نہیں کہلاتا

جیل کے حالات اور تجربات

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جیل قید کا نام ہے، وہاں پر آپ ایک بندے کو ایک شیل میں قید کردیتے ہیں، اسے وہاں پر سونا اور ہیرے بھی کھانے کے لیے دیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فرق قید کا ہے جس نے وہ کاٹ لی ہے تو کھانے پینے سے کیا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی خبروں سے متعلق شاہزیب خانزادہ اور حامد میر بھی بول پڑے

پارٹی قیادت اور مستقبل

میں نے مریم نواز صاحبہ کے سامنے بیٹھ کر دس مرتبہ یہ کہا ہے کہ یہ غلط ہے، ٹھیک نہیں ہے، میں کبھی ان کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوا، کیوں ہاتھ باندھنے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ن لیگ میں میاں صاحبان کے بعد کسی پر متفق ہو سکتی ہے تو وہ مریم نواز شریف ہیں، ان کی لیڈرشپ میں پوری پارٹی اکھٹی رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی ملزمان میں ملٹری ٹرائل کے لیے پک اینڈ چوز کیسے کیا گیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی کا خواجہ حارث سے استفسار

سیاسی اصول اور وفاداریاں

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کا بندہ ہوں، میری کوشش ہے کہ ان کا آپس میں یہ سلسلہ آگے چلے۔ ہم نے تو کبھی نواز شریف اور شہباز شریف کے جوتے سیدھے نہیں کیے، ان کے پیچھے کبھی ہاتھ باندھ کر کھڑے نہیں ہوئے۔ جو چیز غلط لگتی ہے وہ کہا ہے یہ غلط ہے۔

سیاسی تبدیلی کا عمل

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ اگر نواز شریف کو 1997 میں معذول نہ کیا جاتا، الیکشن صاف اور شفاف ہوتے تو زیادہ سے زیادہ ایک یا دو الیکشن اور لڑتے تو لیڈرشپ بدل جاتی۔ جب اسٹیبلشمنٹ زبردستی لیڈرشپ بدلنا چاہے گی، لیکن لوگ نہیں کرنے دیں گے۔ جیسے ہی یہ چیز آگے بڑھے گی، جمہوریت چلے گی، دس بیس سال بعد ایسے ہی ہو جائے گا جیسے برطانیہ امریکہ یا دوسرے ملکوں میں ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...