شہبازشریف بیوروکریٹک حکومت چلاتے ہیں لیکن کل ناکام ہوئے تو ناکام سیاستدان ہوں گے: سہیل وڑائچ

سہیل وڑائچ کا بیان
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ شہبازشریف بیوروکریٹک حکومت چلاتے ہیں، ان کو مہنگائی یا تیل سستا مہنگا ہونے سے فرق نہیں پڑتا، اب بھی احد چیمہ اور شاہ صاحب حکومت چلا رہے ہیں لیکن کل ناکام ہوئے تو ناکام سیاستدان ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 6 ممالک نے پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر سائبر حملے کئے: ٹائمز آف انڈیا
ٹیکنوکریٹ حکومت کا ملحوظ
نجی ٹی وی چینل 365 کے پروگرام میں مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ "میرا خیال ہے کہ اس وقت ٹیکنوکریٹ حکومت ہے، آپ مجھے بتائیں کہ وزراء کے پلے کیا ہے؟ وفاقی حکومت کو شاہ صاحب اور احمد چیمہ چلا رہے ہیں، سارے پی ایس اوز کی حکومت ہے، آدھے وزراء کسی نہ کسی وقت میں یا شریف خاندان کے یا اس خاندان کے دوستوں کے پرائیویٹ سیکریٹری یا ان کے مشیر یا وکیل رہے ہیں، سیاستدان تو کہیں میٹر ہی نہیں کر رہے۔"
یہ بھی پڑھیں: نجی نوعیت کے سوال پر مریم نفیس کا سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب
سیاستدانوں کی ناکامی اور بیوروکریسی کا کنٹرول
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف قابل احترام ہیں لیکن ان کا طریقہ یہی ہے کہ وہ سیاسی حکومت نہیں چلاتے، وہ بیوروکریٹک چلاتے ہیں، اس وقت بیوروکریسی کا قبضہ ہے، بیوروکریٹ ہی حکومت چلا رہے ہیں لیکن اگر کل کو حکومت سیاسی طور پر ناکام ہوئی تو ناکام سیاستدان ہوں گے، یہ ہی ہمارا المیہ ہے کہ ایک تو سیاسی لوگوں میں اہلیت نہیں، دوسرا اگر بدقسمتی سے خدا نخواستہ کل مارشل لا آگی تو پھر بھی یہی ٹیکنوکریٹ چلائیں گے۔
کپسٹی بلڈنگ کی ضرورت
سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ "آپ نے سیاستدانوں کے اندر کپسٹی بلڈنگ (صلاحیتوں کو نکھارنا) کی اور نہ ہونے دیتے ہیں، نہ ذمہ داریاں دیتے ہیں اور نہ اختیار، نہ سکھاتے ہیں اور پھر ٹیکنوکریٹس کو لے آتے ہیں، جن کی کوئی پولیٹکل سٹیک ہی نہیں، ان کو کیا فرق پڑتا ہے۔"