سی ٹی ڈی کا تونسہ شریف میں آپریشن، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے شہر تونسہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
فائرنگ کا تبادلہ
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان سرحدی گاؤں کے قریب شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوکر جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی میں پھل دار اور دیسی درخت لگانے کا فیصلہ
سی ٹی ڈی کی کارروائی
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 مشتبہ افراد جنگل کی سمت فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یہ وہی ریکٹر ہیں جنہیں ویل چیئر پر سپریم کورٹ لایا گیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی کا یونیورسٹی وکیل سے استفسار
برآمدگی اور سرچ آپریشن
سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں سے رائفلز، 3 آئی ای ڈیز، گولا بارود، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رومی اور تونسہ کے قریب چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں، اور مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مسیحی برادری نے شارجہ میں ایسٹر کا جشن منایا، قونصل جنرل کی شرکت
وفاقی وزارت کی طرف سے تعریف
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تونسہ کے قریب فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی شہر تفتان میں جیش العدل کے حملے میں دس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے
پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارکردگی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وزیراعلیٰ کی شاباش
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔