شاداب کی کندھے کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

شاداب خان کی سرجری کامیاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی سرجری کامیاب ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی: مفتی تقی عثمانی
مداحوں کو اطلاع
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، شاداب خان نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ سرجری کامیاب رہی، اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 3 سیاح جاں بحق
دعاؤں کی اپیل
شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔
واپسی میں وقت
یاد رہے کہ شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی واپسی میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔