فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی عرب بادشاہوں کی پالیسی پر اعتماد نہ کرنا، حامد میر نے علامہ اقبال کی نصحیت یاد دلا دی

حامد میر کا اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف تجزیہ کار حامد میر نے بتایا ہے کہ پاکستان کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ جب وہ ایک فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لیے مسجد اقصیٰ میں گئے اور پھر واپس آئے تو انہوں نے مسلمانوں کو واضح طور پر نصحیت کی تھی کہ فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی عرب بادشاہوں کی پالیسی پر اعتماد نہ کرنا۔ یہ بات انہوں نے 1930 کی دہائی میں کہی تھی، قائد اعظم نے اس معاملے میں ان کے بعد بات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: دینی مدارس کی رجسٹریشن کے تنازع پر مولانا فضل الرحمان اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے نالاں ہیں
قائد اعظم کا موقف
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ جب اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اسرائیل قائم ہو گیا تو اسرائیل کے وزیر اعظم نے قائد اعظم کو ایک خط لکھا کہ آپ ہمیں تسلیم کر لیں۔ قائد اعظم نے خط کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا اور کہا کہ جو تمہارا سرپرست اعلیٰ ہے, میں اس کو جواب دوں گا۔ قائد اعظم نے ستمبر 1947 میں امریکی صدر کو خط لکھا کہ اسرائیل کا قیام غلط ہے، اس سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو گا۔
پاکستان کا اصولی مؤقف
جتنے مرضی عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر لیں، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ دھوکہ نہیں کر سکتا۔ اگر کسی حکمران نے ایسا کیا تو وہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ساتھ غداری کرے گا۔