بہترین انتظامات کیے ،حضرت داتا گنج بخشؒ کے زائرین ہمارے مہمان ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

تقریب کا تعارف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب میں آنے والے زائرین کیلئے بہتر سے بہترین انتظامات کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تابکاری مواد کی برآمدگی کے واقعات پر انڈین حکومت کی تشویش: عالمی سطح پر انڈیا کی بدنامی کا خدشہ
سیکیورٹی انتظامات
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حضرت داتا گنج بخشؒ کے غسل مبارک کی تقریب میں سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے سرکاری ملازمین کی غیرملکی سے شادی کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج کردی
زائرین کی خاطر مدارات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منتظمین کو ہدایت کی کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے غسل مبارک پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، محبت سے پیش آئیں۔ زائرین اور عقیدت مندوں کو محبت اور احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جائے۔ رش اور بھگدڑ سے بچنے کے لیے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے۔
دعائوں کی اپیل
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپیل کی کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا ہے۔