سائیبر پٹرولنگ سیل سے 1600 سے زائد منافرت پھیلانے والے اکاؤنٹ رپورٹ، 170 افراد گرفتار

کابینہ کمیٹی کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور صوبہ بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کے انتظامات و صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں صوبائی وزراء بلال یاسین اور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے کسان کارڈ پر پراسیسنگ فیس ختم کردی، 100 ارب روپے کے قرض دینے کا فیصلہ، گرین ٹریکٹر سکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع کرنے کا حکم۔
سیکیورٹی انتظامات
کابینہ کمیٹی نے پنجاب بھر میں جاری جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لائیو مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پنجاب بھر کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس کے 1 لاکھ 13 ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ محکمہ داخلہ کے سائیبر پیٹرولنگ سیل سے 1600 سے زائد منافرت پھیلانے والے اکاؤنٹ رپورٹ کیے گئے۔ اب تک سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والے 170 افراد گرفتار کیے گئے اور مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی نے لاہور میں اسلام پورہ، شادمان اور کینٹ کے جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی سستی مگر گیس کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ تازہ خبر
سرپرست کی ہدایات
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تمام اضلاع، داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ سائبر کرائم اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
بین المسالک ہم آہنگی
صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علمائے کرام سے قریبی رابطہ قائم ہے اور تمام ادارے باہمی رابطے سے امن و امان برقرار رکھنے میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Israeli Aggression Against Pakistan via Imran Khan, Claims Defense Minister Khawaja Asif
پنجاب بھر میں ہنگامی صورتحال
صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ صوبہ بھر میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، صحت اور صفائی کے محکمے الرٹ اور مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کا مرکزی کنٹرول روم پنجاب بھر کے ضلعی کنٹرول رومز سے منسلک ہے اور اس مؤثر نظام کی بدولت تمام اضلاع سے رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
سیکرٹری داخلہ کی ہدایتیں
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ہدایت کی کہ تمام عزاداروں کی بحفاظت واپسی تک ڈیوٹی پر مامور افسران فیلڈ میں مستعد رہیں۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی و دیگر حکام بھی موجود تھے۔