اسٹیبلشمنٹ کو تشدد کا آئینی اختیار حاصل ہے: سہیل وڑائچ

تشدد کا متنازعہ موضوع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ تشدد سے تشدد ہی جنم لیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2026 میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی
اسٹیبلشمنٹ کی حیثیت
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بڑی کوئی پر تشدد پارٹی نہیں ہوتی کیونکہ تشدد پر اسٹیبلشمنٹ کی اجارہ داری ہے، اور انہیں تشدد کا آئینی اختیار حاصل ہے۔
ریاست کی طاقت
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بیان کیا کہ ریاست کے اندر اور کسی کو تشدد کا آئینی حق حاصل نہیں ہے اور اگر باقی کوئی پر تشدد کارروائی کرے گا تو وہ اس کو کچل دیں گے۔ یہی ریاست ہوتی ہے۔