شاہ است حسینؑ، بادشاہ است حسینؑ

یوم عاشور کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ”شاہ است حسینؑ، بادشاہ است حسینؑ“، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ اور ان کے جلیل القدر رفقاء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں ہر کلومیٹر پر 27 روسی فوجی ہلاک ہوئے، بی بی سی کی تحقیق میں دعویٰ
اہل بیتؑ سے محبت
اہل بیتؑ سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے اور ایمان کا جز ہے۔ حضرت امام حسینؑ کی شہادت نے یہ امر کر دیا کہ تخت و تاج فانی ہے، اصول اور ایمان باقی ہیں۔ شہادت حسینؑ محض رنج و الم کا استعارہ نہیں بلکہ تحریک حیات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 68 سالہ اداکارہ نے مرے ہوئے بیٹے کے نطفے سے بچی کو جنم دے دیا
امام حسینؑ کی جدوجہد
حسنؑ اور حسینؑ، حضرت محمد ﷺ کے دو پھول ہیں۔ حضرت امام حسینؑ کی جدوجہد کا بنیادی ہدف ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف سینہ سپر ہونے کے شعور کو بیدار کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے امریکہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی منرل ڈیولپمنٹ پالیسی پر اظہار اعتماد
شہیدوں کی قربانی
حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی تاریخ عالم کا درخشاں باب ہے۔ شہدائے کربلا کی یاد تاآبد مظلوم قوموں کو حوصلہ اور ولولہ عطا کرتی رہے گی۔ مٹانے والے خود مٹ گئے، حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھی ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری
انقلاب کی صدائے بلند
حضرت امام حسینؑ کی شہادت کی صدائے انقلاب ہر دور میں بلند ہوتی رہی ہے اور رہے گی۔ نواسہ رسول ﷺ کی جدوجہد ظلم اور جبر کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔ آج یوم عاشور پر ہمیں حضرت امام حسینؑ کی درخشاں تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ بھی کرنا ہے۔
واقعہ کربلا کا پیغام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ واقعہ کربلا ہر فرد ہر قوم کو باطل سے حق اور فتنہ سے اتحاد کی دعوت دیتا ہے۔ واقعہ کربلا حق گوئی اور ظلم کے خلاف آواز کی جرأت کی ترغیب دیتا ہے۔ محرم الحرام ہمیں انفرادی اصلاح، اجتماعی فلاح اور باہمی اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔