افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب، وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے، گرفتاریاں

اسلام آباد میں جعلی ای ویزوں کا سکینڈل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب ہوگیا، جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ تدارک کیس: ہائیکورٹ نے چیف انجینئر ایل ڈی اے کو طلب کیا

ایف آئی اے کی کارروائی

ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے گئے۔ 4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کے لیے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق گروہ اس دھندے سے ملک کی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

گرفتاری اور شواہد

تمام ویزے 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کئے گئے، انٹیلی جنس کو اطلاع نہیں کی گئی۔ ملزمان جی 8 اسلام آباد میں واقع شو رومز سے نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ افغان باشندوں سے ویزوں کے عوض ہزاروں ڈالر وصول کیے گئے، گرفتار نیٹ ورک سے موبائل فون، جعلی کاغذات اور دیگر ریکارڈ برآمد کرلیا گیا۔

مستقبل کی تحقیقات

ایف آئی اے نے کہا کہ مزید سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...