عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون کی سٹیج پر چڑھنے کی کوشش، گلوکار نے ردعمل کیا؟
عاطف اسلم کا مداح کے لئے دلچسپ اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکار عاطف اسلم نے مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے کنسرٹ روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے: ایران نے بڑے میزائل حملے کی تیاری کر لی
کنسرٹ کے دوران واقعہ
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں اپنے مشہور گانے گنگنا رہے ہیں۔ کنسرٹ کے دوران گلوکار کی ایک خاتون مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسٹیج کے پاس پہنچتی تو سیکیورٹی اہلکاروں سے اسے روکا، اس دوران وہ نیچے گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ معاملے پر پی پی رہنما شازیہ مری کی وفاق پر کڑی تنقید، کہا حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن حکومت کی پالیسی کا حصہ نہیں
مداح کی خواہش کا احترام
عاطف اسلم نے پرفارم کرنے کے دوران یہ دیکھا تو کنسرٹ روک کر مداحوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کا کہا۔ اسی دوران سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ یہ مداح آپ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے آگے بڑھ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ اور یوکرین کا جنگ بندی کے لیے 12 نکاتی امن منصوبہ تیار، ٹرمپ کی سربراہی میں امن بورڈ تشکیل دینے کی تجویز
سیکیورٹی اہلکار کی بات پر عمل
گلوکار نے سیکیورٹی اہلکار کی بات سن کر مداح کو اسٹیج پر بلایا اور ان کی تصویر بنوانے کی خواہش پوری کردی۔ عاطف اسلم کی وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور مداحوں کے ساتھ ان کے حسن سلوک کی تعریف کی جارہی ہے۔
ذاتی زندگی
یاد رہے کہ عاطف اسلم مارچ 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے تین بچے احد، آریان اور ایک بیٹی حلیمہ ہے۔








