کراچی: لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 27 ہوگئی

کراچی میں عمارت منہدم، 27 اموات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کیلیے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
ریسکیو عمل مکمل
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل مکمل کرلیا گیا، واقعے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی بحریہ کے افسران کو رشوت دینے والے ملزم کو 15 سال قید کی سزا
حفاظتی اقدامات
ریسکیو حکام نے 48 گھنٹے بعد جائے حادثہ کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ احتیاطی طور پر سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ جمعہ کو صبح 10 بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 27 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: رانا ثنا اللہ
دوسری عمارت کی حالت
دوسری جانب لیاری آگرہ تاج کالونی میں ایک اور عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔ پولیس اور ایس بی سی اے رات گئے 7 منزلہ رہائشی عمارت کو خالی کرانے پہنچی تو مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں انتظامیہ نے کامیاب مذاکرات کے بعد عمارت کو خالی کروا کر پانی کی ٹنکی توڑی اور بجلی منقطع کرنے کے بعد عمارت کو سیل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں 4.7 شدت کا زلزلہ
مکینوں کی منتقلی
انتظامیہ کے مطابق مکینوں کو سرکاری اسکول منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کا کہنا ہے کہ دو سال پہلے 60 گز پر سات منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی۔ عمارت میں 11 خاندانوں کے 57 افراد رہائش پذیر تھے۔ بلڈر متاثرہ رہائشیوں کو معاوضہ ادا کرے گا جبکہ ایس بی سی اے نے بلڈر منصور شاہ اور ٹھیکیدار کیخلاف کلری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
غیر قانونی تعمیر
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بلڈنگ کو ناقص مٹیریل استعمال کرکے غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا، متاثرہ عمارت جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی تھی۔ اس عمارت کو خطرناک قرار دے کر ناقابل رہائش قرار دیا گیا ہے۔