ایبٹ آباد: جنسی زیادتی کا شکار 14 سال کی گھریلو ملازمہ دم توڑ گئی

حادثہ کی تفصیلات
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایبٹ آباد میں جنسی زیادتی کا شکار 14 سال کی گھریلو ملازمہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔
واقعہ کی جگہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے حبیب اللہ کالونی میں جنسی زیادتی کا شکار 14 سال کی گھریلو ملازمہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ معصوم لڑکی 7 ماہ سے ملزم حارث کے گھر ملازمت کر رہی تھی۔
والد کی شکایت
والد کے مطابق اسے مسلسل جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، حالت بگڑی تو ہسپتال لائے مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ
ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کیے گئے پوسٹ مارٹم میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی، بچی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے، ڈاکٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ بچی کو نہ صرف جنسی تشدد کا سامنا تھا بلکہ کھانا پینا بھی فراہم نہیں کیا جا رہا تھا۔
قانونی کارروائی
ڈی ایس پی سراج احمد کے مطابق ملزم حارث کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد بچی کی لاش والد کے حوالے کر دی گئی۔