بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں کتنے کروڑ کی آفر ملی؟ جانیں!

بگ باس کا اٹھارواں سیزن قریب
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ دنوں میں شروع ہونے جا رہا ہے جس کے لیے اداکارہ دیابین سے بھی رابطہ کیا گیا اور انہیں بھاری رقم کی پیشکش کی گئی ہے جس نے ہر کسی کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے کس ڈرامے میں کام کیا تھا؟ حیران کن انکشاف
دیابین کو شمولیت کی پیشکش
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ مشہور کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ دیشا وکانی عرف دیا بین کو بھی اس سیزن کا حصہ بننے کی آفر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:فلیٹ سے ملنے والی 4لاشوں کا معمہ حل،قاتل انتہائی قریبی نکلا
رقم کی بڑی پیشکش
اس سیزن کا حصہ بننے کے لیے انہیں اب تک کی سب سے بڑی رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اتنی بڑی رقم بگ باس میکر کی جانب سے کسی بھی امید وار کو آفر نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی کے گورنر صوبے میں مہمان اداکار، کام صرف فیتے کاٹنا ہے: بیرسٹر سیف
پچھلے انکار اور موجودہ صورتحال
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کئی سیزن میں شرکت کی آفر کی گئی ہے، جسے اداکارہ نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال بگ باس میکرز ہر صورت انہیں اپنے شو کا حصہ بنانا چاہتے تھے، اور اسی لیے انہوں نے دیشا وکانی کو 65 کروڑ بھارتی روپے کی بھاری بھرکم رقم کی پیشکش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی جانب سے وکلاء کو کروڑ وں روپے ادائیگی کا انکشاف
دیشا وکانی کا فن
یاد رہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کا حصہ بننے سے پہلے دیشا وکانی گجراتی تھیٹر میں کام کر چکی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گجراتی فلموں میں بھی کم کیا ہے۔ جب کہ وہ بالی ووڈ میں چائلڈ اسٹار کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔
حیران کن فیصلہ
رپورٹ کے نزدیک آفر سے زیادہ یہ بات حیران کن ہے کہ اداکارہ نے اس غیر معمولی آفر کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔