شاہین آفریدی نے بیٹے کے پہلے قدم کی ویڈیو شیئر کردی
شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے کے پہلے قدم
کراچی، ایڈنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے علی یار کے پہلے قدموں کی خوبصورت ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف ایگزیکٹو لیسکو سے کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات
خوشی کا لمحہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ جذباتی لمحہ شاہین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے علی یار اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہے ہیں جبکہ شاہین، ان کی اہلیہ انشاء آفریدی، سسر شاہد آفریدی سمیت قریبی اہل خانہ اس خاص موقع پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے پاکستان واپسی سے متعلق دوٹوک اعلان کردیا
ویڈیو کی لوکیشن
ویڈیو سکاٹ لینڈ کی ایک سرسبز وادی میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں شاہد آفریدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے گئے ہیں جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل قومی ایکشن کمیٹی کا اجلاس، کئی امور پر اہم فیصلے
شاہین کا ویڈیو کیپشن
شاہین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ ''چلا اور میں پگھل گیا، پہلا قدم، فخر محسوس کرنے والا باپ۔''
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کے نتائج نکلنے کا امکان نہیں: خامنہ ای
سوشل میڈیا پر مداحوں کا ردعمل
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین اور کرکٹرز کی جانب سے دعاؤں، محبت بھرے پیغامات اور مبارکبادوں کا سیلاب آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرخ جاوید مون نے پاکستان میں TikTok لائیو پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔
خاندانی خوشی
یاد رہے کہ شاہین اور انشاء نے 2024 کے اوائل میں اپنے پہلے بیٹے علی یار کو خوش آمدید کہا تھا۔ اس خوشی کے موقع پر شاہد آفریدی پہلی بار نانا بنے جس سے ان کے خاندان میں بھی نئی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
نکاح کی تفصیلات
شاہین آفریدی اور انشاء کا نکاح فروری 2023 میں کراچی میں ہوا تھا جبکہ دونوں کی رخصتی ستمبر 2023 میں ہوئی تھی۔








