لاہور؛ کار ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا، ایک اہلکار شدید زخمی

واقعہ کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو راوی پل پر شہری نے پولیس اہلکاروں پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: فنانس بل کی منظوری، کتنی تنخواہ لینے والے پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
پولیس کی بیان
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے لاہور پولیس کے حوالے سے بتایاکہ نیو راوی پل پر کار سوار نے پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش کی اور پھر ناکہ توڑتے ہوئے کار پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی۔
یہ بھی پڑھیں: خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کے دوران مسجد پر حملہ، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید
زخمی اہلکار اور نقصان
پولیس نے بتایا کہ کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار صدیق شدید زخمی ہوگیا ہے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، ناکے پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے سی پیک پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی
ملزم کی شناخت
ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا ہے اور ڈرائیور کی شناخت سید ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
تفتیش کی حالت
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش جاری ہے۔