جو روٹ نے کرکٹ فینز کے دل جیت لیے، نابینا مداح سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

جو روٹ کا اپنے نابینا مداح سے ملاقات
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی مسلم دشمنی بے نقاب، بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی،کیا نعرے لگائے گئے ۔۔۔؟جانیے
خصوصی تحفے اور جذباتی پیغام
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا: "اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ"۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ میں بھارتی کاروباری شخص کو اسی کی بیوی نے اغوا ءکرادیا، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
روی کا شوق اور جو روٹ کے ساتھ مکالمہ
روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو سٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیسز: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
ہدف chase کرنے کا اعتماد
روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا ہدف چیس کرنے کا اعتماد ہے؟" جو روٹ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "یہ تکبر نہیں، مگر ہاں، ہمیں پورا یقین ہے۔ ہم کوشش ضرور کریں گے۔ ہمارے پاس زبردست فارم میں کئی کھلاڑی ہیں اور ہم پُراعتماد ہیں کہ ہم کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں مزید 41 فلسطینی شہید، صہیونی فوج کا خان یونس کے مزید علاقے خالی کرنے کا انتباہ
شریر سوال اور جو روٹ کا جواب
روی نے پھر شرارتی انداز میں پوچھا "اگر آخری دن ہدف 600 سے بھی اوپر ہو تو؟" جس پر روٹ نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر کہا کہ "تو پھر؟ صرف 6 رنز فی اوور ہی تو ہیں... ہم ضرور کوشش کریں گے!"۔
میچ کی صورتحال
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 608 رنز کا ہدف دیا ہے جبکہ آج میچ کا پانچواں اور آخری دن ہے، بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط نظر آ رہی ہے۔