200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں؛ نعمان اعجاز بجلی کے بڑھتے نرخوں پر برہم

نعمان اعجاز کا بجلی کے نرخوں پر اظہار خیال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون صدر کے ناک کی سرجری کروانے پر ہنگامہ، استعفے کا مطالبہ
بجلی کے نرخوں میں اضافہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بڑے سلجھے ہوئے، سادہ اور جہاں دیدہ انسان تھے، سفید کرتا لاچہ پہنتے، معمولی تعلیم کے باوجود سیانی گفتگو کرتے، ان کی محفل میں سیکھنے کو بہت کچھ ہوتا
مشکلات کا دوگنا ہونا
ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔ گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی ہے، اور ہر بل کے ساتھ یہ سوال ذہن میں گونجتا ہے کہ آخر کب تک یہ سلسلہ چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ نے شیخ وقاص اکرم کے میسجز لیک کر دیئے، غصے میں شکوہ کیا تو شکوے کے میسج بھی لیک کردیئے۔
نیپرا کے نئے فیصلے
اسی ماحول میں نیپرا نے حال ہی میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق ایک سے 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ قیمت 10 روپے 54 پیسے رکھی گئی ہے، جبکہ 101 سے 200 یونٹس پر یہ قیمت 13 روپے فی یونٹ ہوگی۔ اگر یونٹس کی حد 200 سے بڑھ جائے تو نان پروٹیکٹڈ صارفین کو فی یونٹ 22 روپے 44 پیسے جبکہ 201 سے زائد یونٹس پر 28 روپے 91 پیسے سے 47 روپے 69 پیسے تک فی یونٹ نرخ ادا کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اہد رضا میر اور دنانیر مبین کی نئی تصویر وائرل
عوام کی مشکلات
یہ اعداد و شمار کاغذ پر تو سیدھے دکھائی دیتے ہیں، لیکن عام آدمی کے لیے ان نرخوں کے ساتھ زندگی گزارنا آسان نہیں۔ نعمان اعجاز نے اس صورتحال پر سوشل میڈیا پر لکھا کہ گرمی میں ایک عام آدمی کبھی میٹر کی طرف دیکھتا ہے، کبھی سورج کی طرف اور کبھی اپنے بچوں کی طرف، لیکن کہیں سے بھی کوئی آسانی نظر نہیں آتی۔
یہ بھی پڑھیں: مچھلی چُرانے پر بلی گرفتار، حوالات میں بند کردیا گیا
حکومت سے اپیل
انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ خدارا اس 200 یونٹس کے جال کو ختم کریں اور عوام پر رحم کریں۔ ان کے مطابق یہ بدمعاشی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے اور عام لوگ بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گئے ہیں۔
نیپرا کی منظوری کی ضرورت
نیپرا کے مطابق ان نرخوں کا اطلاق حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، تاہم عوام اور صارفین پہلے ہی مہنگی بجلی اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ نعمان اعجاز کی یہ پوسٹ کئی صارفین کی آواز بن گئی ہے، جو اپنے گھروں میں بھاری بلوں کا سامنا کرتے ہوئے اس شدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لڑ رہے ہیں۔