بھارت میں برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے ایکس اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے

بھارتی حکومت کی پابندیاں

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سرکار بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے سچ دکھانے پر ان کی آواز کو روکنے کے لیے مسلسل پابندیوں کا سہارا لے رہی ہے۔ حالیہ اقدامات میں بھارت نے رائٹرز کے ’ایکس اکاؤنٹس‘ تک اپنے صارفین کی رسائی محدود کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 29 سالہ خاتون کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا، مقدمہ درج

قانونی تقاضے اور بلاک ہونے والے اکاؤنٹس

بھارتی اخبار دی پرنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے ایکس اکاؤنٹس کو بھارت میں قانونی تقاضوں کے تحت بلاک کر دیا گیا ہے۔ دی پرنٹ کے مطابق بھارت میں رائٹرز اور رائٹرز ورلڈ کے اکاؤنٹس تک صارفین کی رسائی ممکن نہیں رہی، تاہم صارفین اب بھی رائٹرز کے دیگر 30 اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، رائٹرز کی ویب سائٹ بھی بھارت میں بدستور قابل رسائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد

صارفین کی مشکلات

بھارت میں ایکس استعمال کرنے والے صارفین نے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے دکھایا ہے کہ وہ رائٹرز کے ان اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل حملے سے متاثرہ اسرائیلی شہر بات یام کے علاقوں کی بحالی میں تقریباً 5 سال کا وقت لگے گا

سرکاری بیانات کی کمی

رائٹرز نے اکاؤنٹس پر پابندی کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے، جب کہ بھارتی وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ’انڈیا ٹوڈے‘ کو بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایسے کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔ وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے رائٹرز کے ایکس ہینڈل کو ملک کے اندر محدود کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی، ہم ایکس کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ماضی کے تجربات

دی پرنٹ نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل بھی جب ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) نے قانونی تقاضوں کی بنا پر بھارت میں کچھ اکاؤنٹس تک رسائی محدود کی تھی، تو اس وقت گورنمنٹ گلوبل آفیئرز ہینڈل کے ذریعے باقاعدہ بیانات جاری کیے گئے تھے، لیکن اس بار ایسا کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...