ڈاکٹر کے قتل کے بعد کلکتہ میں ایسا مجسمہ لگا کہ بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا

بنگال کے کالج میں ڈاکٹر کا مجسمہ نصب

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے آر جے کار کالج میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی جونیر ڈاکٹر کا مجسمہ کالج کے گارڈن میں نصب کیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی

واقعہ کی تفصیلات

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے کالج میں جونیر ڈاکٹر کو 9 اگست کی شب زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ کالج کے باغ میں مقتول جونیر ڈاکٹر کا جو مجسمہ نصب کیا گیا ہے اس میں اس مظلوم ڈاکٹر کو زیادتی کی حالت میں شور مچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فارم 47 کے ذریعے مسلط ٹولہ جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے: بیرسٹر سیف

سوشل میڈیا پر ردِ عمل

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس مجسمے کے حوالے سے انتہائی شدید ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کالج کی حدود سے یہ مجسمہ فوری طور پر نکال کر پھینک دیا جائے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ ایک گھناؤنی واردات ہوئی اور اب اس کے حوالے سے تحقیقات بھی کی جارہی ہے، نامزد ملزم کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے، عدالت اپنے حصے کا کام کر رہی ہے مگر کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد کے لیے اس کیس کو اُچھال کر مقتول ڈاکٹر کو تماشا بنارہے ہیں۔

حکومتی اقدامات

خاتون ڈاکٹر کو نائٹ شفٹ میں قتل کیا گیا تھا۔ مغربی بنگال کی حکومت نے فوری اقدامات کرتے ہوئے سرکاری کالجوں اور ہسپتالوں میں لیڈی ڈاکٹرز کی نائٹ شفٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی کی کٹر مخالف ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے میڈیکل کمیونٹی کو اُکساکر صرف ترنمول کانگریس کے خلاف نہیں بلکہ ہر اُن تمام اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کھڑا کردیا ہے جو ریاستی حکومتیں چلا رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...