لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن مکمل، ہلاکتیں 27 ہوگئیں

کراچی: لیاری میں عمارت کے گرنے کا افسوسناک واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
ریسکیو آپریشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام ہیوی مشینری کی مدد سے مکمل کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جن میں 3 بچے، 9 خواتین اور 15 مرد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 11 افراد میں سے 10 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، جبکہ ایک شخص تاحال زیر علاج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ سال تک جعلی عدالت چلانے والے جعلی جج اور ان کے سینکڑوں فیصلے: وہ آخر کیسے پکڑے گئے؟
آخری لاش کی تلاش
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے سے آخری لاش نوجوان زید کی نکالی گئی۔ چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ ریسکیو کارروائی میں تاخیر کی بنیادی وجہ یہ خدشہ تھا کہ مزید لاشیں ملبے تلے موجود ہوسکتی ہیں۔
خطرناک عمارتوں کی تعداد
انتظامیہ کے مطابق لیاری میں 22 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، جن میں سے 14 کو خالی کرایا جا چکا ہے، جبکہ باقی 8 عمارتوں کو خالی کرانے کا عمل جاری ہے۔