پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

انتقال عبدالستار بچانی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شرقپور میں معمولی جھگڑے پر نوجوان قتل
علاج کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اہل خانہ کے مطابق عبدالستار بچانی کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ واؤچر کے ذریعے کھانے کی بجائے ٹوتھ پیسٹ اور دوسری اشیاء خریدنے پر فیس بک کے ملازمین کی برطرفی
تعزیت کا اظہار
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا
عبدالستار بچانی کی شخصیت
شرجیل میمن نے مرحوم عبدالستار بچانی کو ایک بااصول، ملنسار اور عوام دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کیلئے وقف کی، جمہوریت اور عوام کیلئے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبدالستار بچانی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔