پی اے اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی اسامیوں کے لیے پیپرلیک ہونے کا انکشاف

اسلام آباد میں پیپر لیک کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی اسامیوں کیلئے 22 جون کو ہونے والا پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے، نام کسی سٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی یقین دہانی
تحقیقات کا آغاز
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، اتھارٹی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر پیپر لیک معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ اس معاملے کی تحقیقات میں ایک امیدوار کے پیپر سے لیک شدہ پیپر میچ کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں 70 ویں روز بھی حالات کشیدہ، معمولات زندگی درہم برہم
امیدوار کی ڈس کوالیفیکیشن
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، پیپر ایک امیدوار نے لیک کیا تھا۔ جس امیدوار نے پیپر لیک کیا، اسے ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔
تحقیقات کی سربراہی
پیپر لیک ہونے کی تحقیقات ڈائریکٹر ایچ آر پی اے اے کی سربراہی میں جاری ہیں۔