میں کسی کے خلاف نہیں، اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے، اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دیں گے، سپیکر پنجاب اسمبلی

سپیکر پنجاب اسمبلی کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، کسی کے خلاف نہیں ہوں۔ اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے، اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان وزیر خارجہ امیر متقی کی اسحاق ڈار سے ملاقات

پریس کانفرنس میں اہم نکات

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایوان کے معزز ارکان نے خود اسمبلی قوانین بنائے ہیں۔ میں تو اسمبلی کی حرمت اور حق کا تحفظ کررہا ہوں، میں ایوان کے ہر رکن کو اس کا حق دلانا چاہتا ہوں۔ اسمبلی کسی کی احتجاج گاہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا آئین میں نے لکھا ہے؟ میں تو خود 62 اور 63 کا مخالف ہوں، میں تو کہتا ہوں اس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دو، یہ آمریت کے دور کی نشانی ہے۔ پاناما کیس کے فیصلے میں آصف سعید کھوسہ نے سپیکر کو اختیار دیا کہ وہ نااہل کردے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کی ان دفعات کا من پسند استعمال کیا جائے۔ میں اپنے آئینی اختیارات سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور والدہ سونیا گاندھی پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد، عدالت میں چارج شیٹ پیش

ایوان کے حقوق کی حفاظت

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ساری جمہوریت کیا ہمارے خلاف جاگتی ہے؟ میرے ریفرنس پر اعتراض اٹھانے والوں کا دماغ کام کر رہا ہے؟ مجھے درس دینے والوں نے کیا میری بات سنی؟ یہ تسلیم نہیں کہ نواز شریف تقریر کریں اور کوئی خلل پیدا کرے۔ میں ایوان کے ہر رکن کو اس کا حق دلانا چاہتا ہوں، کسی ایک وزیر خزانہ کی تقریر بھی میرے حافظے میں نہیں۔ بجٹ تقاریر کے دوران اتنی ہنگامہ آرائی ہوتی رہی کہ تقریر نہیں سنی جا سکی۔

ایوان کا ماحول اور ضوابط

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس ہاؤس میں آئے 2 دہائیاں ہو چکی ہیں، وزیراعظم کو غلط بیانی پر نااہل کیا جا سکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں؟ اپوزیشن کے کچھ ممبرز کو نوٹس بھی بھجوائے۔ اسمبلی کو قواعد کے مطابق چلنا ہے، اپوزیشن نے کہاکہ ریفرنس بھیجنا سپیکر کا اختیار نہیں۔ ایوان میں اپوزیشن ارکان کو بولنے کا بھی پورا موقع دیا، مجھے کہا جانے لگا کہ آپ اپوزیشن کو وقت نہیں دیتے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...