اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم

جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر میں اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی میں تلخ جملوں کا تبادلہ، تہلکہ خیز انکشاف
ذرائع کی معلومات
نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق فلسطینی ذرائع نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے پہلا بالواسطہ مذاکراتی دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی شاکر اعوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے
اسرائیل کی جانب سے وفد کی آمد
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے آئے اسرائیلی وفد کے پاس حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے اختیارات نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے چوہدری عثمان علی کی ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد
نیتن یاہو کی تنقید
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہفتے کی شب کہا تھا کہ حماس کے تازہ ترین مطالبات اسرائیل کے لیے ناقابل قبول ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ دوحہ میں ایک اعلیٰ سطحی مذاکراتی ٹیم بھیج رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار بھٹو کیس میں فیئر ٹرائل کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا: چیف جسٹس کا اضافی نوٹ
حماس کے مثبت جواب
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قطر اور امریکہ کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے نئے مجوزہ معاہدے پر ثالثوں کو مثبت جواب دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائے گی: ٹرمپ نے امید کا اظہار کر دیا
امریکی صدر کی دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط سے اتفاق کرلیا ہے۔
ٹرمپ کی گفتگو
اتوار کو ٹرمپ نے نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس ہفتے کے دوران حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اچھا موقع ہے، کچھ یرغمالی باہر آسکتے ہیں، نیتن یاہو اور ایران کے ساتھ مستقل ڈیل پر کام کرنے پر بات چیت کروں گا۔