شاہدرہ: کمسن کار سوار نے 3 موٹرسائیکل سوار نوجوان کچل دیئے، 1 جاں بحق، 2 زخمی

حادثے کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کمسن کار سوار نے تین موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ، غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار
حادثے کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے، موقع پر موجود شہریوں نے لڑکے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمن پارلیمنٹ کے انتخاب میں فریڈرک مرز صرف چھ ووٹوں سے چانسلر بننے میں ناکام
ریسکیو کارروائیاں
حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شاہدین کی گواہی
عینی شاہدین نے بتایاکہ 10 سے 11 سالہ بچے نے موٹرسائیکل سواروں پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث چڑھائی۔ کار ڈرائیور بچے نے پولیس کو بیان دیا کہ ماموں نے کہا کہ گاڑی لے جاؤ اور سیکھو۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔