دھندہ اور بندہ۔۔۔
بے حسی کا جشن
تحریر: خالد غورغشتی
نا جانے ہم کب تک اپنی بے حسی کا جشن مناتے رہیں گے؟ کب تک اپنے زوال کو سینے سے لگاتے رہیں گے؟ رشوت، دھوکا دہی، ملاوٹ، اور لوٹ مار اب ہمارا وطیرہ بن چکے ہیں۔ ہم ہر وقت حکمرانوں، اداروں اور نظام کو برا بھلا کہتے ہیں، لیکن اپنی ذات کا محاسبہ کرنے سے ہمیشہ گریزاں رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 7 چھکے اور 27 چوکے، کیوی بیٹر نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
بچوں کی بے پروائی
ہماری گلیوں میں سات آٹھ سال کے بچے موٹر سائیکل دوڑاتے ہیں، حادثات میں زخمی ہوتے ہیں یا جان گنواتے ہیں، لیکن والدین پھر بھی فخر سے کہتے ہیں ’’بڑا ہو گیا ہے، گاڑی چلا لیتا ہے!‘‘ یہ بے پروائی دراصل قانون شکنی کی تربیت ہے، جو ہم اپنے بچوں کو بچپن سے ہی دینا شروع کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں سی سی ڈی کی کارروائی، 20 سے زائد بچوں سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
خیرات کی حقیقت
کسی نے دو ہزار دے دیے، کوئی کچھ صدقے میں دے گیا، اور ہم اس کے گن گاتے نہیں تھکتے۔ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ خیرات دکھاوا نہیں، انسانیت کا خالص جذبہ ہے — اور یہ تبھی معتبر اور مقبول ہے جب وہ ریاکاری سے پاک ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹر وسیم اکرم کے تعاون سے ہیمانی نے ہربل ویلنس برانڈ “ڈاکٹر ہربلسٹ” لانچ کر دیا
معاشرتی خود انحصاری
آج ہر گھر میں بجلی اور گیس کے بلوں کی دہائی ہے، مگر کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ہمارے اردگرد ہر ماہ کروڑوں کی بھیک اکٹھی کی جاتی ہے، بھیک مانگنے کو ایک باقاعدہ صنعت میں بدل دیا گیا ہے، جس سے معاشرہ خود انحصاری کے بجائے مکمل طور پر ’’دست نگر ‘‘ بنتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 90 دن کی بات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی اپنی بات ہے اور پارٹی کا فیصلہ نہیں ، سلمان اکرم راجا
تبدیلی کی ضرورت
اگر واقعی قوم کی حالت بدلنی ہے تو ہمیں خیرات کے نام پر جمع ہونے والی دولت کو ہنر، تعلیم، اور روزگار میں بدلنا ہوگا۔ ہر بے روزگار نوجوان اگر ایک ہنر سیکھ لے تو ایک پورے گھرانے کا معیارِ زندگی بہتر ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر حیران کن بیان جاری کر دیا
حلال رزق کی اہمیت
یاد رکھیے!
مچھلی کھلانا وقتی حل ہے، مگر مچھلی پکڑنا سکھانا مستقل تبدیلی کی بنیاد ہے۔
دوسروں کے پیسوں سے خیرات بانٹنا آسان ہے، اپنے خون پسینے کی کمائی سے کسی مجبور کی مدد کرنا اصل انسانیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ وکیل حامد خان نے 10 رکنی بنچ پر بھی اعتراض کردیا
محنت کا انعام
جو شخص 800 روپے کی دیہاڑی میں دن بھر مزدوری کرتا ہے، کڑی دھوپ میں ریڑھی لگاتا ہے، یا فیکٹریوں میں بارہ بارہ گھنٹے کام کرتا ہے، وہ جب اپنی کمائی سے کسی کی مدد کرتا ہے تو اس کی نیکی میں خلوص، قربانی اور نیت کی پاکیزگی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا، لیاقت بلوچ
معنوی تربیت
جب تک ہم رزق حلال کی روح کو نہیں سمجھیں گے، ہماری نسلیں بے برکتی، اضطراب، اور اخلاقی دیوالہ پن کا شکار رہیں گی۔ بھیک مانگ کر ادارے چلانے والے یہ نہیں جانتے کہ عزت صرف کمانے میں ہے، مانگنے میں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے لیے 3 امیدواروں کے ناموں کی سمری وزیرِ اعظم کو ارسال
نبی کی تعلیمات
ہمارے پیارے نبی پاک ﷺنے فرمایا: ’’الکاسب حبیب اللہ‘‘ جو ہاتھ سے کماتا ہے، وہ اللہ کا محبوب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کائٹ فلائنگ ایکٹ کیس، ہائیکورٹ میں متعدد افسران طلب
محنت کی راہ
تو پھر ہم کیوں ایسے کاموں میں اُلجھے ہوئے ہیں جو نہ محبوبیت دلاتے ہیں، نہ خود داری؟
عہد کیجئے!
آئیے، ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ محنت کریں گے، دوسروں کو ہنر سکھائیں گے،
رزق حلال کو فروغ دیں گے، بھیک نہیں خودداری کا راستہ اپنائیں گے۔
نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں








