یو اے ای کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی، وزیر داخلہ سے مل کر حل نکالیں گے، محسن نقوی

یو اے ای کے ویزوں کی صورتحال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزے مسترد ہو رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ویزوں سے متعلق ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس میں یواے ای کے وزیر داخلہ سے مل کر حل نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بہن پر تشدد کیوں کیا؟ سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے شہری 19 سال سے کویت نہیں جا پا رہے تھے۔ ہم نے کویت اور عمان جا کر پاکستانیوں کے ویزے کھلوائے ہیں۔ ہم نے پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ کیلئے بھی بہت کام کیا ہے، اور اگلے 2 سال میں گرین پاسپورٹ کی رینکنگ میں مزید بہتری ہوگی۔ پاکستانیوں کو اپنے گرین پاسپورٹ پر فخر ہے اور یہ مزید بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میرا کسی سے اختلاف نہیں ہوتا، لوگ خوامخواہ میرے پیچھے لگ جاتے ہیں ، شیر افضل مروت
سمگلنگ کے خلاف اقدامات
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ پہلے یہاں سے ڈالرز اور دوسری چیزیں سمگل کی جا رہی تھیں، اور بارڈر پر سمگلنگ کا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ ہم نے گزشتہ 2 سال میں سمگلنگ پر کافی حد تک قابو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کیلئے سمگلنگ ایک دیمک کی طرح ہے۔ کوشش ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو پورے ملک میں پھیلائیں، کیونکہ اگر کراچی میں سیف سٹی فعال ہو گیا تو کرائم کی شرح بہت کم ہو جائے گی۔ فیصل آباد میں سیف سٹی سے جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
منشیات کے خلاف جنگ
وزیر داخلہ نے کہا کہ 2 سال پہلے انسداد منشیات پر بہت کام کیا گیا تھا، اور منشیات کے عادی افراد کیلئے بحالی مراکز بہت ضروری ہیں۔ کراچی میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، حالانکہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جرائم مکمل طور پر ختم ہو گئے ہیں۔ کراچی اور سندھ پولیس نے کرائم کی شرح میں کمی لانے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں
وزیر داخلہ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ہر صوبے میں کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سزا اور جرمانے کے بغیر غیرقانونی تعمیرات ختم نہیں ہو سکتیں۔ غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف 3 بار آپریشن کئے گئے، لیکن تجاوزات دوبارہ بنادی گئیں۔ غیرقانونی تعمیرات پر بھاری جرمانے عائد کئے جانے چاہئیں، اور ریاست کو اس پر سخت رویہ اختیار کرنا ہوگا۔