ظلم و جبر کا نظام مسلط ہے،فارم 47کی ایجاد نے عوام سے رائے دہی کا حق چھین لیا :حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا خطاب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملک پر ظلم و جبر کا نظام مسلط ہے۔ فارم 47 کی ایجاد نے عوام سے رائے دہی کا حق چھین لیا اور اس کی بنیاد پر بنائی گئی جعلی حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ جماعت اسلامی عوامی طاقت سے ظلم کے اس نظام کا خاتمہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹس کی بندش میں مزید 6 گھنٹے کی توسیع، پی اے اے کا نوٹم جاری

سیاست کی نوعیت

ہماری سیاست گالی، گولی، تعصب اور نفرت کی سیاست نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پر سندھ میں نیا بحران، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

انتخابی نظام کی خرابی

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ نشستیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔ دھونس اور دھاندلی سے جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو کر عوام کا خون چوس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے

ظلم کی مذمت

کروڑوں اور اربوں روپے کے اشتہارات دیکر ترقی و خوشحالی کے جھوٹے دعوے کرنا اور لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا حکمرانوں کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشکی: سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک ہلاک

سیاسی جماعتوں کی پوزیشن

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی، (ن) لیگ ہو یا پی ٹی آئی، سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے، پرمٹ بانٹنے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے یہ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونے والے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ ملتوی

غزہ پر خاموشی

غزہ میں اسرائیل نے ہزاروں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کیا مگر حکومت کی طرف سے اس ظلم کو روکنے کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے، مگر ہمارے حکمران تو امریکہ کے خوف سے کھل کر مذمت بھی نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: شاہراہ فیصل پر موٹرسائیکلوں کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

ملک میں ظلم کی صورتحال

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچ، سندھی، پختون اور پنجابی ہر کوئی حکمرانوں کے ظلم کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی ظلم و جبر اور فساد کی جگہ قرآن و سنت کے منصفانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیٹلائٹ کی تصاویر میں سموگ سے ڈھکا لاہور: “یہ صرف ابتدا ہے، بدترین آلودگی کے دن آنے والے ہیں”

آئینی حکمرانی کی خواہش

انتخابات پرامن انقلاب کا ایک ذریعہ ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں آئین و دستور کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی چاہتی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ہم قوم کو فروعی اختلافات سے نکال کر اتحاد و یکجہتی کے لیے کوشاں ہیں۔

عوام کی رائے

عوام نے فارم 47 کی جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔ ہم نے عوام کی اس حق تلفی کی پرزور مذمت کی اور اس کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا۔ مخصوص نشستوں کے ظالمانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ہم نے یہ نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا، مگر مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا بیٹھا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...