آسٹریلوی خاتون پر ساس سسر سمیت 3 افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کردیا
آسٹریلیا میں زہریلے مشروم قتل کیس
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی خاتون پر ساس سسر سمیت 3 افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، آئی سی سی کو آزادانہ انکوائری کا کہا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
عدالتی فیصلہ
آسٹریلوی عدالت میں جیوری نے خاتون کو 3 افراد کے قتل کے کیس میں قصور وار قرار دے دیا۔ ان تین افراد میں خاتون کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرائی سیریز: پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کے امکانات، آج کون ہوگا ’’ان ایکشن‘‘؟ جانیے
واقعہ کا پس منظر
میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد کے قتل کا واقعہ آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے شہر لیون گاتھا میں پیش آیا تھا جہاں ریرین پیٹرسن نے جولائی 2023 میں سسرالی رشتے داروں کو دعوت پر بلا کر زہریلے مشروم کھلائے، جس کے نتیجے میں تینوں افراد دم توڑ گئے تھے۔
مشروم مرڈر کا مقدمہ
مشروم مرڈر کے نام سے مشہور اس مقدمے کی کارروائی کو دنیا بھر میں توجہ سے دیکھا گیا۔








