اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملے جاری، امداد کے منتظر لوگوں سمیت 19 فلسطینی شہید

جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود بمباری جاری

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنگ بندی کی بات چیت کے دوران بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں بمباری جاری ہے، آج مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے، مرنے والوں میں امدادی مرکز کے باہر جمع ہونے والوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، جب کہ 40 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں آرہے؟ مداح کے سوال پر سوریا کمار نے کیا جواب دیا؟

امدادی مرکز کے قریب فائرنگ

ڈان نیوز نے قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ امدادی مرکز کے قریب شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، غزہ کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ رفح کے شمال میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے مزید 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے بعد بابراعظم اور محمد رضوان کو فی میچ کتنے پیسے ملیں گے؟ حیران کن انکشاف

کلینک پر فضائی حملہ

دوسری جانب غزہ شہر میں ایک کلینک پر اسرائیلی فضائی حملے نے تباہی مچا دی، جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے، اس حملے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

عینی شاہد کا بیان

ایک عینی شاہد اور بے گھر فلسطینی خاتون ام وسیم نے بتایا کہ ’میرے بہنوئی زخمی ہو گئے ہیں، اور ان کا بیٹا شہید ہو گیا ہے، میری بہن اور بھانجی آئی سی یو میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں میری بہن کے کمرے کے برابر والے کمرے کو نقصان ہوا، جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھیں، جیسا کہ بمباری کے بعد یہ ایک خوفناک منظر ہے، ہر طرف خون ہے، لاشیں چیتھڑوں میں بٹی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

شہریوں کی بے بسی

ایک اور عینی شاہد احمد قدوم نے کہا کہ ہم اسرائیلی فوج کی ہدایت پر مغربی غزہ شہر چلے گئے اور رمال کلینک میں پناہ لی، وہاں شجاعیہ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے بے گھر لوگ موجود تھے، ہم نیند میں تھے، یہ سوچ کر کہ یہ جگہ محفوظ ہے، اور اچانک میزائل آ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوڑ کر باہر نکلے اور لاشیں، کٹے ہوئے اعضا، عورتیں اور بچے دیکھے۔ یہ جگہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں ایران کے 2 نیوکلیئر سائنسدان مارے گئے، پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کی بھی شہادت کی متضاد اطلاعات

اسرائیلی وزیراعظم کا امریکہ کا دورہ

اسرائیلی وزیراعظم امریکہ کے دورے پر پہنچ چکے ہیں، آج وہ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ترکیہ کی ’انادولو‘ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے حامی گروپوں نے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے باہر اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان

مظاہرین کے نعرے

مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے فری، فری فلسطین (آزاد کرو، آزاد کرو فلسطین) کے نعرے لگائے۔ انہوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر ’اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرو‘، ’فلسطین زندہ باد‘ اور ’مطلوب: نیتن یاہو‘ تحریر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گلبرگ میں قائم قبحہ خانے پر پولیس کا چھاپہ ، 10خواتین سمیت18مرد گرفتار

پریس کانفرنس کا اعلان

مظاہرین کے ایک گروپ، جن میں امریکن مسلمز فار فلسطین (اے ایم پی) تنظیم کے اراکین بھی شامل ہیں، آج ایک پریس کانفرنس کا اعلان کیا کہ وہ نیتن یاہو کے امریکہ کے دورے کی مذمت کریں گے، وہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی کارروائی میں امریکہ کی حمایت کے خاتمے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

صحافی کی گرفتاری

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے قریب واقع گاؤں الدحیشہ میں فلسطینی نیوز ایجنسی معان کے چیف ایڈیٹر ناصر اللحام کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔

ان کے فیس بک پیج پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے بیت لحم میں صحافی ڈاکٹر ناصر اللحام کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا، ان کا گھر مکمل طور پر تہس نہس کر دیا گیا اور الیکٹرانک آلات اور موبائل فونز ضبط کر لیے گئے۔ ناصر اللحام لبنانی چینل المیادین کے مغربی کنارے میں دفاتر کے منتظم بھی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا ادارے ہیرٹز کا کہنا ہے توقع ہے کہ انہیں جمعرات کے روز عوفر کی فوجی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کی حراست میں توسیع پر سماعت ہوگی。

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...