سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا
سویڈن کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل ایک اور رات بھی جاری، دائرہ 180 شہروں تک پھیل گیا
دوطرفہ سیاسی مشاورت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2 جولائی کو سٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو متعارف کرانے اور دفاع کرنے میں زاہد ملک کا کلیدی کردار تھا: مجیب الرحمان شامی
ویزے کی درخواست کی خصوصیات
ترجمان نے کہا کہ اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کیلئے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کیلئے پاکستان سے شینجن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جے شنکر کا دورہ: کثیر جہتی تعلقات کو بہتر بنانے کے نئے امکانات
دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستانی وفد کی قیادت
انہوں نے کہا کہ سٹاک ہوم میں دوطرفہ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) نے کی جبکہ سویڈن کی طرف سے سویڈش وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے کی۔








