کراچی میں شوہر کا بیوی کے ساتھ غیر فطری جنسی عمل، لڑکی شادی کے تیسرے ہی روز کوما میں چلی گئی

کراچی میں نوبیاہتا لڑکی کے ساتھ بہیمانہ جنسی تشدد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں 19 سالہ نوبیاہتا لڑکی مبینہ طور پر اپنے شوہر کی جانب سے 'بہیمانہ جنسی تشدد' کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ کوما میں چلی گئی۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی کی شکایت پر متاثرہ لڑکی کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کردیا
شادی کے بعد پیش آنے والا واقعہ
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے ڈان کو بتایا کہ لڑکی کے خاندان اور پولیس ریکارڈ کے مطابق، 19 سالہ لڑکی کی شادی لیاری میں 15 جون کو ہوئی تھی۔ شادی کے تیسرے دن لڑکی کو مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ہاتھوں بہیمانہ جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال
طبی صورتحال اور علاج
ڈان نیوز کے مطابق، لڑکی کو شہر کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، بعدازاں اسے سول ہسپتال کراچی کے ایس ایم بی بی ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت 'انتہائی تشویشناک' ہے۔ ڈاکٹر سمیہ نے کہا کہ لڑکی اب کوما میں ہے اور طبی معائنے کے نتائج جنسی تشدد کی تصدیق کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور میں ایس-۴۰۰ سسٹم تباہ کر دیا، بھارت کو کتنا نقصان ہوا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
پولیس رپورٹ اور ایف آئی آر کی تفصیلات
بغدادی تھانے میں 5 جولائی کو درج ایف آئی آر کے مطابق، 30 جون کو لڑکی کی بہن کی طبیعت بگڑنے پر وہ اسے واپس گھر لے آئی، جہاں اس نے والدین کو بتایا کہ 17 جولائی کو اس کے شوہر نے اس کے ساتھ 'غیر فطری جنسی عمل' کیا۔ ملزم شوہر مبینہ طور پر اس کے نازک اعضا میں 'آہنی پائپ' ڈال دیا، جس کے باعث اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق، اس کے بعد شوہر نے اس پر مزید جنسی تشدد کیا جس سے اس کی حالت مزید خراب ہوگئی۔
ملزم کی گرفتاری
شکایت کنندہ بھائی نے کہا کہ جب بہن کی طبیعت مزید بگڑی تو وہ اسے گارڈن روڈ کے نجی ہسپتال لے گئے، مگر طبیعت میں بہتری نہ آئی، جس کے بعد سسرالی اسے دوبارہ اپنے گھر لے گئے۔ بعدازاں 4 جولائی کو اسے ٹراما سینٹر لایا گیا، جہاں اسے آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ شکایت کنندہ نے اپنے بہنوئی اشوک کے خلاف قانونی کارروائی کی خواہش کا اظہار کیا۔ ضلع ساؤتھ کے ڈی آئی جی سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔