محرم الحرام میں امن و احترام کا جو منظر پنجاب میں قائم ہوا، وہ مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے:وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا محرم الحرام کے دوران خدمات کا اعتراف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کا سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ
سیاسی اور سماجی اتحاد کا مظاہرہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں کی خدمت، امن، اتحاد اور احترام پر صوبائی وزراء، علماء کرام، پاک فوج اور رینجرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ نے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو شاباش بھی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
پہلی بار وزراء کی متحرک شرکت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صوبائی وزراء، پولیس، علماء اور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں۔ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ پہلی بار پنجاب کے وزراء 10 دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔ محرم الحرام میں امن و احترام کا جو منظر پنجاب میں قائم ہوا، وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ محرم الحرام کے عشرہ میں بے مثال خدمت اور امن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔
محرم الحرام کے دوران انتظامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی امن، اتحاد اور بھائی چارے کی دھرتی ہے۔ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے لئے لنگر، مشروبات اور منرل واٹر کا بھی اہتمام کرنے پر انتظامیہ کو شاباش دیتی ہوں۔ محرم الحرام میں گرمی اور حبس کے پیش نظر پانی کے چھڑکاؤ کا اہتمام کرنا بھی قابل تحسین ہے۔