اسرائیل کے ساتھ 12 دن کی جنگ: ایران میں شہادتوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟ جانیے

ایران میں جنگ کے دوران شہادتوں کی تعداد
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران ایران میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکہ میں تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق
جنگ کے دوران کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران میں ہونے والی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 1060 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا
اسرائیل کے حملے
خیال رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی حملوں میں ہی اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کراچی کے لیے بڑے سولر منصوبے کی منظوری دے دی
ایران کا جواب
ایران نے اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے اسرائیلی علاقوں پر شدید میزائل حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں اسرائیل میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اپریل کو ہو گی
امریکہ کے حملے
اسرائیل، ایران جنگ کے دوران امریکہ نے بھی ایران میں فردو، اصفہان اور نطنز میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے اور ان تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
جنگ بندی
ایران اور اسرائیل کے درمیان 24 جون کو جنگ بندی عمل میں آئی۔