1 مئی احتجاج کے کیس میں؛ 11 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور، دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کیس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 9مئی احتجاج کیس میں 11ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے دیگر کی بریت درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

سماعت کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 9مئی احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے 29کارکنوں نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ ان کیسز میں تھوڑی لمبی تاریخ دے دیں کیونکہ کارکن دور سے آتے ہیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ متعدد ملزم بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔ عدالت نے 11ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں اور بریت درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مقدمے کا پس منظر

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...