بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے‘‘ وزیرداخلہ کا حوالہ ہنڈی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وفاقی وزیرداخلہ کا کریک ڈاؤن کا حکم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی طیارے کے برطانوی مسافر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آگئی
ایف آئی اے کا اجلاس
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے موقع پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پیسے کی اہمیت کچھ نہیں، اللہ سے پیسہ مانگنے کے بجائے برکت مانگنی چاہئے، علی امین گنڈاپور
مافیا کے خلاف کارروائی
انہوں نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔ ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں پہاڑوں کے درمیان چلتی ٹرین، ایسے حسین مناظر کے آنکھیں کُھلی کی کُھلی رہ جائیں
باہر سے آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری
محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں۔ جعلی ادویات کے مکروہ دھندے ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی
نان کسٹم مصنوعات کے خلاف کارروائی
انہوں نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ علاوہ ازیں ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔
اجلاس کی تفصیلات
اس موقع پر ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی اور ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور ایشوز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر خان، ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نعمان صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ایف آئی اے ساوتھ کے حکام اجلاس میں شریک تھے۔