انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3-6 سے شکست دیدی
پاکستان کی جیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3-6 سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی پر ترکیہ کا رد عمل سامنے آگیا
میچ کی تفصیلات
چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ تعلقات پر پلک تیواری نے خاموشی توڑ دی
کھلاڑیوں کی کارکردگی
پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان اور علی حنزلہ نے دو دو گول سکور کیے، جبکہ آسام حیدر اور عاطف علی نے ایک ایک گول کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اسماعیل حسین نے دو جبکہ دین اسلام نے ایک گول سکور کیا۔
آنے والا میچ
پاکستان 9 جولائی کو چوتھا اور پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔








