زیتون کا تیل ہڈیوں پر کیسے مفید اثرات مرتب کرتا ہے؟
زیتون کا تیل اور ہڈیوں کی صحت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) زیتون کا تیل خاص طور پر ایکسٹرا ورجن تیل ہڈیوں کی صحت کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلجیت سنگھ دوسانجھ کا بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان
ہڈیوں کی مضبوطی میں مددگار
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اس کے قدرتی اجزا ہڈیوں کو مضبوط بنانے، ہڈیوں کے گھلنے کو روکنے، اور آسٹیوپوروسس جیسے عارضوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ میں بھی بھارتی ڈرون گرا دیاگیا
پولِی فینولز اور اولیک ایسڈ
زیتون کے تیل میں موجود پولِی فینولز اور اولیک ایسڈ ہڈیوں کے خلیوں کی سرگرمی کو بڑھاتے ہیں، جس سے نئی ہڈی بننے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹرز پر جرمانے زیادہ ہیں، ایف آئی آرز ختم کروا دیں : وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر
اینٹی آکسیڈنٹس کا کردار
زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہڈیوں کے خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ عمل ہڈیوں کے بکھرنے (Bone Resorption) کو روکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارتی سازش کو بے نقاب کردیا
اولیوکینتھال کے فوائد
زیتون کے تیل میں اولیوکینتھال ایک طاقتور قدرتی سوزش کم کرنے والا مرکب ہے جو ہڈیوں کے اردگرد سوجن اور درد کو کم کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر جوڑوں کے درد (Arthritis) اور آسٹیوپوروسس میں مفید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے اِس حکومت میں بلدیاتی انتخابات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر
کیلشیم کا جذب اور غذائی اہمیت
زیتون کا تیل آنتوں میں کیلشیم کے جذب کو بہتر بناتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ تحقیقی مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ میڈیٹرینین ڈائٹ (جس میں زیتون کا تیل اہم جزو ہوتا ہے) سے عمر رسیدہ افراد میں ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
تحقیقی نتائج
ایک تحقیق کے مطابق جن افراد نے روزانہ 50 ملی لیٹر ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل استعمال کیا، ان کی ہڈیوں کی کثافت میں خاطر خواہ بہتری دیکھی گئی خاص طور پر وہ لوگ جو پہلے سے آسٹیوپوروسس کے شکار تھے۔








