رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب

بچی کی بازیابی کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: دہشتگردوں کا سر پوری قوت سے کچلنے کا فیصلہ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بڑھائے جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے خصوصی ٹاسک پر بچی کو کراچی سے بازیاب کیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچی کو بازیاب کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ، عاطف اور ہمایوں، ماہرہ خان نے تینوں سٹارز کے بارے میں کیا بتایا؟
اغوا کی نوعیت
ممتاز حسین نے مزید بتایا کہ بچی 2 سال قبل اپنے بھائیوں سے لڑ کر کراچی چلی گئی تھی، تاہم اس کے والد نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج کروایا تھا۔
بازیابی کی تکنیکیں
بچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ بچی کے اہل خانہ نے اس کی بہ حفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔