ملاکھانی وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
ملائیشین وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 4 ماہ کے دوران ایک ارب 72 کروڑ کی بیرونی امداد ملی ، اقتصادی امور ڈویژن
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیاں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
علاقائی امن و استحکام میں افواج پاکستان کا کردار
آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کی کھلی کچہریاں، 1406 شکایات موصول،صارفین کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے: سی ای او رمضان بٹ
ملائیشین وزیراعظم کی دورے کی دعوت
اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دعوت پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
فوجی تعلقات کی مضبوطی پر زور
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔








