افغانستان کے امپائر بسمہ اللہ جان شنواری انتقال کر گئے

افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر کا انتقال
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللہ جان شنواری 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے طیارے کھوئے۔۔؟راہول گاندھی نے مودی حکومت سے تفصیلات پوچھ لیں
بیماری کی وجہ سے انتقال
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بسمہ اللہ جان شنواری کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون محتسب پنجاب فیصل آباد پہنچ گئیں، الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر کا اچانک دورہ
امپائرنگ کی خدمات
بسمہ اللہ جان شنواری نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔
اس کے علاوہ بسمہ اللہ جان شنواری نے 31 فرسٹ کلاس، 51 لسٹ اے، اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچز میں بھی امپائرنگ کی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کا افسوس
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہا ہے۔