فیملی پنشن لینے والے اور نئے پنشنرز بھی اضافے سے مستفید ہوں گے، پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے
اضافے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یکم جولائی سے پنشن میں 7 فیصد اضافہ ہوگا، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مستفید ہونے والے افراد
نوٹیفکیشن کے مطابق فیملی پنشن لینے والے بھی اضافے کے مستحق ہوں گے، نئے پنشنرز کو بھی 7 فیصد اضافے کا ریلیف ملے گا۔








