اوورسیز پاکستانی دیار غیر میں ہمارے سفیر
پاکستانی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت
بلاشبہ وطن عزیز پاکستان کی معیشت میں سمندر پار مقیم پاکستانی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ اپنے خاندانوں کی بہتر کفالت کے لیے نہ صرف ہر ماہ کثیر رقم پاکستان بھیجتے ہیں بلکہ انہوں نے ملک کے اندر مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی
گورنمنٹ کی ذمہ داری
اوورسیز پاکستانیوں کے سرمایہ کی حفاظت حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے جس کو اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں بخوبی نبھا رہی ہے۔ اس حوالے سے انتہائی مؤثر اور دوررس اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
تعلیمی اور کاروباری اقدامات
اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سمندر پار پاکستانیوں کے پاکستان میں مقیم خاندانوں اور ان کے بچوں کو بہتر تعلیم اور روزگار کے لیے خصوصی اقدامات بھی کر رہی ہے، جس کیلئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا اور ایم ڈی اوپی ایف محمد افضال بھٹی کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
پاکستان کے سفیر
اس امر میں کوئی شک نہیں کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کے سفیر ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے کئی ایک اوورسیز پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کو عرصہ دراز سے کئی مسائل کا سامنا تھا، جن میں سب سے اہم قبضہ گروپوں کا اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا خطرناک ترین قیدی 46 سال بعد ’شیشے کے پنجرے‘ سے باہر آ گیا ، 17 ہزار دن قید تنہائی میں گزارنے کا ریکارڈ بنا دیا۔
وزیر اعظم نواز شریف کے اقدامات
پہلی بار بطور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے پہلے دور حکومت میں گرین چینل کے ذریعے ائیر پورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کیں۔ اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صوبہ پنجاب میں "اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب" کے نام سے ایک آئینی ادارہ قائم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کی توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا
شہباز شریف کی قیادت میں اقدامات
میاں شہباز شریف نے 2015ء میں سمندر پار پاکستانی بھائیوں کے مسائل کے فی الفور حل کو یقینی بنانے کے لیے اوورسیز پاکستانیز کمیشن قائم کیا۔ اس ادارے کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا فوری حل اور ان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا تحفظ کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق آصف کی 3ماہ قبل شادی ہونے کا انکشاف
محمد افضال بھٹی کی کارکردگی
میاں شہباز شریف نے اس کمیشن کے معاملات کی نگرانی کے لیے محمد افضال بھٹی کو کمشنر مقرر کیا۔ ان کی تین سالہ کارکردگی نے شریف برادران کو بے حد متاثر کیا، جس کے نتیجے میں انہیں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں دکانوں سے کروڑوں روپے چوری
اوورسیز پاکستانیز کنوونشن
امسال ماہ اپریل میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے تحت پہلے اوورسیز پاکستانیز کنوونشن کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اس موقع پر سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات کے جلد نمٹانے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی صورتحال، حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا
تعلیمی کوٹہ اور سرکاری ملازمتیں
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ تمام یونیورسٹیوں میں سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کا 5 فیصد کوٹہ مختص کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں، اوورسیز پاکستانیوں کے 3000 بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دیا جائے گا، اور سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد میں پانچ سال کی چھوٹ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ریس کورس پارک میں سج گیا پھولوں کا میلہ، لاہوریوں کے لیے سرد موسم میں بہترین تفریح
اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات
ہمارے ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانی بھائی یورپ، امریکا، خلیج سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آباد ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی شبانہ روز محنت سے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے سلام
حکومت پاکستان، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام اوورسیز پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔








