ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو ٹیم سے ناروا سلوک پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا
موسم کی عمومی حالت
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور کا منطقی انجام نریندر مودی کی شکست ہوگا، احسن اقبال
اسلام آباد اور گرد و نواح
اسلام آباد اور اس کے اطراف میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرسی پر بیٹھنے کے لیے بھی ’’اجازت نامہ‘‘ لینا پڑتا تھا ۔۔۔آزادی کی نعمت کی قدر کریں
پنجاب کے حالات
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ وسطی اضلاع میں صبح کے اوقات کے دوران حد نگاہ کم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شام/رات میں مری، گلیات اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا علی الصبح اسرائیل پر 5 واں بڑا میزائل حملہ، تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ
خیبر پختونخوا کی صورتحال
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، مگر شام/رات میں چترال، دیر، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اہلِ خانہ کے ہمراہ آبائی قبرستان آمد
بلوچستان کا موسم
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوبی علاقوں میں بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شامی باغیوں کی حیرت انگیز پیش قدمی نے بشار الاسد اور روس کو بھی مشکل میں ڈال دیا
سندھ کے حالات
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔