سانحہ لیاری، گورنر سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ، بے گھر افراد کو راشن فراہم کرنے کا اعلان

گورنر سندھ کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ لیاری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ اور بے گھر افراد کو راشن فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے ڈپٹی ایئر چیف کو دل دے دیا، انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان آ گیا
سانحہ کی تحقیقات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ لیاری میں عمارت گرنے کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے۔ سندھ حکومت کی طرف سے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمارت گرنے کے سانحہ پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ اچانک پوری عمارت بیٹھ گئی، لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ
متاثرین کی مدد
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے گی۔ لیاری کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔ ایوان میں آواز اٹھاؤں گا، اپنے بھائیوں کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، جن کی عمارتیں خالی ہورہی ہیں وہ بھی ہم سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور:پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ
نظام میں تبدیلی کی ضرورت
گورنر سندھ نے کہا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کو برطرف کیا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کا چہرہ بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، نظام بدلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تقرریں اور تبادلے: بیوروکریسی کا راز
پلاٹ اور راشن کی فراہمی
کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ سانحہ لیاری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری رہائشی سکیموں میں تاخیر کی وجہ سے شہری پورشن لینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ جو خاندان بے گھر ہوئے انہیں گورنر ہاؤس سے راشن فراہم کیا جائے گا۔
ماضی کی ناکام رہائشی منصوبے
گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 20 سال میں کسی رہائشی منصوبے میں ترقیاتی کام مکمل نہیں کیا۔ سکیم 42 تیسر ٹاؤن میں بیس سال سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔