غزہ میں جانے سے بچنے کے لیے اسرائیلی فوجی خود کو زخمی کرنے لگے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا اثر

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت نے بعض اسرائیلی فوجیوں کو ایسے جذباتی اور نفسیاتی دباؤ میں ڈال دیا ہے کہ وہ غزہ میں آپریشنز سے بچنے کے لیے خود کو زخمی کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ

فوجیوں کی حالت پر ماؤں کا احتجاج

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ فوجیوں کی اس صورتحال پر اسرائیل میں ماؤں کے ایک فلاحی گروپ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی ہے اور شکایت بھی درج کروادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

ذہنی دباؤ اور خودکشی کے واقعات

غزہ کی طویل مدت جاری جنگ نے اسرائیلی فوجیوں میں شدید ذہنی تناؤ، نیند اور بھوک کے مسائل اور دماغی تنزلی جیسے مسائل پیدا کردیے ہیں۔ فوجیوں میں خودکشی اور خود کو زخمی کرنا اب ایک عمومی رویہ بنتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے تو کوئی دیکھنے والا نہیں دیکھا۔۔۔

ماؤں کا مطالبہ

ماؤں کے گروپ نے اپنے بیان میں بتایا کہ بہت سے فوجی میدان جنگ سے واپس آنے کے بعد دوبارہ جانے سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر اپنے آپ کو زخمی کر رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود حکومت انہیں واپس غزہ میں بھیج رہی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے۔

حکومتی اقدامات پر سوالات

گروپ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو جنگ سے واپس بلایا جائے کیونکہ وہ مزید ذہنی و جسمانی نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔ ایک ماں کا کہنا تھا کہ بہت سے نوجوان "bleak" یعنی شدید افسردگی اور مایوسی میں ہیں اور انہیں دوبارہ غزہ روانہ کرنا ان کی فلاح کے خلاف ہے۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...