سید قمر رضا۔۔۔اوورسیز پاکستانیوں کا رہنما

سید قمر رضا کی تقرری
تحریر: سید علی طیب نقوی
ممتاز برٹش پاکستانی بزنس مین سید قمر رضا کو ایک سال قبل حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کا چیئرمین مقرر کیا۔ وفاقی کابینہ نے 23 جولائی 2024 کو سید قمر رضا کی تقرری کی باقاعدہ منظوری دی۔ سید قمر رضا اس سے قبل 2013 میں ممبر او پی ایف بورڈ آف گورنرز کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سالمیت کو خطرہ ہوا، تو جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں، روسی صدر کی امریکہ کو تنبیہ
تجربہ اور کامیابیاں
سید قمر رضا یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (یوکے پی سی سی آئی) کے سابق سیکرٹری جنرل اور صدر ہیں، جنہوں نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھانے کے لئے بے مثال کام کیا۔ وہ کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان (سی ایف اوپی) میں نائب صدر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ وہ ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز (ڈبلیو سی او پی) کے بانی چیئرمین تھے۔ سید قمر رضا ریئل اسٹیٹ، خوراک اور توانائی کے شعبوں میں برطانیہ اور پاکستان میں کئی ایک کاروبار چلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا میں دفاعی نمائش، چینی لڑاکا طیارہ جے 10CE دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا
سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق
سید قمر رضا کو سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے لیے ایک موثر اور توانا آواز قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین کے طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے مثالی خدمات سرانجام دینے کا بیڑا اٹھایا ہے، جس سے پاکستان کے سیاسی و سماجی اور صحافتی حلقوں میں ان کے غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت کے تاثر کو تقویت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خبر، گریجویٹ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں زیر غور
انسانیت کی خدمت
سید قمر رضا ایک مفکر اور تخلیقی ذہن کے حامل شخص ہیں جو اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جستجو میں مگن رہتے ہیں۔ انہیں اوورسیز پاکستانیوں کا سفیر اور وکیل کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ وہ کمزور اور پسے ہوئے طبقے کی زندگی میں خوشی بکھیرنے کو اپنا مشن سمجھتے ہیں اور اسی میں حقیقی خوشی محسوس کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چور نے پہلے پوجا پھر چوری کی، دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی
بین الاقوامی تعلقات کی بہتری
چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے اپنے وفد کے ہمراہ برسلز میں سابق وزیر اعظم بلجیم اور ممبر یورپین پارلیمنٹ ایلیو دی روپو سے ملاقات کی، جہاں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ایلیو دی روپو کو پاکستان میں موجود ہنر مند بے روزگار نوجوانوں کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا
تعمیر و ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار
چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا کا ماننا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور ان کی ترسیلات زر نے مشکل ترین وقت میں قومی معیشت کو رواں دواں رکھا۔ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
نوٹ
یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔